جوکووک اور سرینا نے تیسرے راؤنڈ میں قدم رکھ دیے

نڈال، مرے،آذرنیکا، ماریا شراپووا اور کیرولین ووزینسکی نے پہلا مرحلہ عبور کرلیا،سیپی نے لیٹن ہیوٹ کوشکست دے دی


AFP/Sports Desk January 16, 2014
نووک جوکووک نے دوسرے مرحلے میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو6-0،6-4 اور6-4 سے قابو کیا. فوٹو: اے ایف پی/فائل

KARACHI: آسٹریلین اوپن ٹینس میں مینز دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور ویمنز فیورٹ سرینا ولیمز کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، دونوں نے تیسرے رائونڈ میں قدم رکھ دیے،آندریس سیپی نے لیٹن ہیوٹ کوشکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نووک جوکووک نے دوسرے مرحلے میں ارجنٹائن کے لیونارڈو میئر کو6-0،6-4 اور6-4 سے قابو کیا، ان کے مقابل پہنچنے کیلیے ازبک پلیئر ڈینس استومن نے روسی حریف دیمیتری ترسنوف کو 7-6(7/3)، 4-6 ،6-1 اور 6-4 سے ٹھکانے لگایا، ٹوماس بریڈیچ نے بھی فرنچ پلیئر کینی ڈی شیپرز کو مات دی، ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ مقابلوں میں ٹرافی فیورٹ سرینا ولیمز نے ویسنا ڈولنسک کو 6-1 ، 6-2 سے پچھاڑ دیا، ڈنیلا ہنچووا نے جمہوریہ چیک کی کیرولین پلسکوووا کو قابو کیا، سمانتھا اسٹوسر نے سویٹانا پرنکوواکی پیشقدمی ختم کردی، اینا ایوانووک نے جرمن حریف آندریا بیک کو زیرکیا، ژائی ژینگ نے میڈیسن کیزجبکہ آسٹریلین کوالیفائر کیسی ڈیلوکا نے کرسٹن فلپکنز کو قابو کرلیا، ایوگینے بوچارڈ نے ورجینیا روزانو پر غلبہ پایا، لورین ڈیویس نے جولیا گوریجس کی کہانی ختم کردی، چینی پلیئر لینا نے سوئس کوالیفائر بلیندرا بینک کا قصہ تمام کیا۔

 photo 4_zpsc1543035.jpg

انھوں نے پہلے رائونڈ میں کیمیکو ڈیٹ کروم کو ہرادیا، لوسیا سفارووا نے لوسیا ہارڈیکا جبکہ ایکٹرینا ماکارووا نے ارینا فالکونی کو مات دی، مونیکا لیسکو نے جرمن پلیئرسبائن لیسکی اور اینجلیک کیربر نے ایلا کدریتسووا کو ہرادیا، یانیا وکمائر نے امریکی پلیئرالیسون ریسکی کواورفلاویا پنیٹا نے پیراگوئے کی مونیکا پوئگ کو ٹھکانے لگایا، مونا بارتھیل نے چائنیز تائپے کی لوکشیا کھم کم کا سفر ختم کردیا۔علاوہ ازیں منگل کو منعقدہ فرسٹ رائونڈ میچز میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے انجرڈ آسٹریلین پلیئر برنارڈ ٹومک کے ریٹائر ہونے پر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی، اینڈی مرے نے جاپانی حریف گوسوئیڈا کوٹھکانے لگادیا، کائی نیشکوری نے مارینکو میٹسووک کواورجوئے ولفریڈ سونگا نے اطالوی حریف فلیپو ولیندری کو قابو کیا،6 سیڈ سوئس اسٹار راجرفیڈرر نے آسٹریلین کوالیفائر جیمز ڈک ورتھ کوہرادیا، آندریس سیپی نے آسٹریلوی لیٹن ہیوٹ کو قابو کیا، ڈیل پوٹرو نے امریکی حریف ریان ولیمز کو سخت جدوجہد کے بعد زیرکیا۔ویمنزسنگلز میں تھرڈ سیڈ ماریا شراپووا نے امریکی حریف بیتھنی میٹک سینڈز کو مات دی، وکٹوریا آذرنیکا نے سوئیڈش حریف جوہانا لارسن کوشکست دی۔