امریکا اور افغانستان سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ گئے

واشنگٹن نے افغان حکومت کی تمام شرائط سے اتفاق کرلیا، چند دنوں میں دونوں ممالک سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرلیں گے


News Agencies January 16, 2014
امریکی حکومت افغان حکام اور حکومت کے تمام مطالبات کا احترام کرے گی ، افغانستان کیلیے امریکی نائب سفیر مائیکل مکینلے۔ فوٹو: فائل

افغانستان اور امریکا سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات کے گورنر سید افضل امجددی نے بتایا کہ امریکا نے افغان حکومت کی تمام شرائط پر اتفاق کرلیا ہے اور چند دونوں میں دونوں ممالک سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرلیں گے۔ دریں اثنا ایک رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ افغانستان کیلیے امریکی نائب سفیر مائیکل مکینلے نے بھی اپنے حالیہ دورے کے دوران افغان حکام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکی حکومت افغان حکام اور حکومت کے تمام مطالبات کا احترام کرے گی اور ان کو پورا کرنے کی کوشش کرے گی۔

 photo 3_zpsd66fe400.jpg

دوسری طرف افغانستان نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں عسکریت پسندوں کیخلاف فوج کے ایک تازہ آپریشن کے دوران 7 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان پولیس اور فوج کی جانب سے بن غازی، زابل اورار زگان صوبوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے آپریشن کے دوران 7 طالبان جنگجو ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ6 کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ہتھیار اور دھماکا خیز مواد بھی بر آمد کر لیاگیا۔

مقبول خبریں