پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں حفیظ ڈراپ انجرڈ بلاول اور عرفان وطن واپس آجائینگے

ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے بلاول بھٹی کی جگہ اضافی اسپنر عبدالرحمان کو کھلایا گیا


Sports Desk January 17, 2014
ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے بلاول بھٹی کی جگہ اضافی اسپنر عبدالرحمان کو کھلایا گیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے شارجہ ٹیسٹ کیلیے تین تبدیلیاں کیں،حفیظ کو ڈراپ کرکے اظہر علی کو موقع دیا گیا۔

ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے بلاول بھٹی کی جگہ اضافی اسپنر عبدالرحمان کو کھلایا گیا، طلحہ کیلیے راحت علی کو راستہ دینا پڑا۔ سری لنکا نے پیسر نوان پرادیپ کی جگہ اسپنر دلروان پریرا کو ٹیسٹ کیپ دی۔دریں اثنا مینجمنٹ نے انجرڈ بلاول بھٹی اور محمد عرفان کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔