کراچی،بجلی کا بدترین بحران جاری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ10گھنٹے ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 27 مئ 2021
شہر میں بجلی کی طویل بندش کی وجہ شہریوں کی زند گی اجیرن ہو گئی،  مختلف علاقوں میں رات میں بھی بجلی بند کی جا ر ہی ہے۔ فوٹو : فائل

شہر میں بجلی کی طویل بندش کی وجہ شہریوں کی زند گی اجیرن ہو گئی، مختلف علاقوں میں رات میں بھی بجلی بند کی جا ر ہی ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کراچی میں بجلی کا بدترین بحران جاری، مختلف علاقوں میں اعلانیہ بجلی کی بند ش کا دورانیہ10 گھنٹے تک پہنچ گیا جبکہ مستثنیٰ علاقوں میں بھی 3گھنٹے کیلیے بجلی بند کی جا رہی ہے، شہری گرمی میں بلبلا اٹھے۔

کراچی میں بجلی کا بد تر ین بحران پیداہو گیا، بجلی کی طو یل بند ش کا سلسلہ جاری ہے، مضافاتی علاقوں میں بجلی کی بند ش کا دورانیہ10 گھنٹے سے تجاوز کر گیا۔

متاثرہ علاقوں میں کورنگی، گڈاپ، کیماڑی، شاہ لطیف ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، لیاری، ملیر، لانڈھی، سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ بھی بجلی بند کی جا ر ہی ہے جبکہ مستثنی علاقوں میں بھی 1 گھنٹے سے 3گھنٹے کے لیے بجلی بند کی جا ر ہی ہے۔

شہر میں بجلی کی طو یل بند ش کی وجہ شہریوں کی زند گی اجیرن ہو گئی،  مختلف علاقوں میں رات میں بھی بجلی بند کی جا ر ہی ہے۔

ذرا ئع کاکہنا ہے کہ کے الیکٹرک سستی بجلی پر انحصار کررہی ہے شہر میں 3600میگا واٹ بجلی کی طلب ہے نیشنل گر ڈ سے 1100 میگاواٹ بجلی فر اہم کی جا ر ہی ہے۔ آئی پی پیز سے بھی بجلی مل ر ہی ہے لیکن کے الیکٹرک شہر میں بلا تعطل بجلی فر اہم کر نے میں ناکام دکھا ئی دیتی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فر اہمی معمول کے مطابق  ہے،  کچھ علاقوں میں علا قائی فا لٹ کی وجہ سے بجلی بند ہو ئی جس کو بحال کر دیا گیا  ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک شہر میں بجلی بلا تعطل فر اہم نہیں کر ر ہی ہے ، بلوں میں دگنا اضافہ ہوگیا ہے، حکومت سے اپیل کی ہے کہ فو ری بجلی کے نرخ میں کمی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔