بورڈ اور قانونی مشیر کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے

گورننگ باڈی اجلاس بلانے سے قبل اٹارنی جنرل سے مشاورت کی جائے، تفضل رضوی


Sports Reporter January 18, 2014
ہائیکورٹ کے فیصلے میں پی سی بی کی عبوری کمیٹی، گورننگ بورڈ اور نجم سیٹھی کے اسٹیٹس کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ اور قانونی مشیر کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے، تفضل رضوی کا کہنا ہے کہ گورننگ بورڈ کا اجلاس بلانے سے قبل سمیت اٹارنی جنرل پاکستان سے مشاورت کی جائے۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے فون پر بات چیت میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں پی سی بی کی عبوری کمیٹی، گورننگ بورڈ اور نجم سیٹھی کے اسٹیٹس کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی، آئین اور قانون کی رو سے اٹارنی جنرل پاکستان کا چیف لاء آفیسر بھی ہوتا ہے، اجلاس بلانے سے پہلے ان سمیت پرائم منسٹر سیکرٹریٹ سے مشاورت کی جائے۔

 photo 5_zps8574e7a2.jpg

انھوں نے کہا کہ یہ پریکٹس نئی نہیں بلکہ ماضی میں بھی پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ یا عبوری کمیٹی کے اجلاس بلانے سے قبل اٹارنی جنرل پاکستان سے مشاورت کرتا رہا ہے۔جب تفضل رضوی سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گورننگ بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے تو انھوں نے کہا کہ بورڈ نے مجھ سے رابطہ کیا نہ ہی مشاورت،ایسے میں کیسے میٹنگ کا حصہ بن سکتا ہوں۔ ایک سوال پر پی سی بی کے قانونی مشیر نے کہا کہ ہفتے کو شیڈول اجلاس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے یا نہیں اس پر بات کرنے کے بجائے اتنا ضرور کہوں گا کہ اس پر سوالیہ نشان ضرور ہے۔