وزیراعلیٰ کی جانب سے ایکسپریس نیوز کے شہدا کے ورثا کیلیے 5 لاکھ فی کس کا اعلان

حکومت سندھ ایکسپریس نیوز سمیت تمام صحافتی اداروں اور ساتھیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی


Staff Reporter January 19, 2014
حکومت سندھ ایکسپریس نیوز سمیت تمام صحافتی اداروں اور ساتھیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔فوٹو:آئی این پی

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعہ کی شب ایکسپریس نیوز کے شہید ہونے والے 3 کارکنوں کے ورثا کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ایکسپریس نیوز سمیت تمام صحافتی اداروں اور ساتھیوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔