2015 تک پاک چین تجارتی حجم 15ارب ڈالر ہوجائیگا زبیر ملک

جی ایس پی پلس سہولت کے باوجود دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، صدرایف پی سی سی آئی


APP January 20, 2014
جی ایس پی پلس سہولت کے باوجود دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے، صدرایف پی سی سی آئی۔ فوٹو: فائل

وفاق ایوانہائے و تجارت (ایف سی سی آئی) کے صدر زبیر احمد ملک نے کہا ہے کہ سال 2015 تک پاک چین دوطرفہ تجارت کا حجم 15ارب ڈالر تک بڑھ جائے گا۔

اتوار کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی جی ایس پی پلس کی سہولت کے باوجود پاک چین دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

 photo 10_zps41ed36d2.jpg

انہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسیع کیاجا سکتا ہے اور ایف پی سی سی آئی دوطرفہ تجارت کے فروغ کیلیے چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹر نیشنل ٹریڈ کے ساتھ ملکر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری و تاجر برادری کے رابطوں کو وسعت دے کر باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔