دہشتگردی میں دشمن ممالک کا ہاتھ نظر آ رہا ہے امین شہیدی

حکمران یرغمال ہیں،ثروت اعجاز،انٹیلی جنس کاکام صرف معلومات دینانہیں؟ ابتسام الٰہی


Monitoring Desk January 20, 2014
بھارت 5 برسوں میں پاکستان کی30لاکھ ایکڑ اراضی برباد کردے گا، ابراہیم مغل. فوٹو : فائل

ایکسپریس نیوزکے ٹاک شوتکرار میں میزبان عمران خان نے 3شہید کارکنوں کی یادمیں خصوصی پروگرام کااہتمام کیاجس میں مختلف مکتبہ فکر کے علما شریک ہوئے اورطالبان سے مذاکرات اورحکومت کی پالیسی کے متعلق اپنی آراکا اظہارکیا۔

علامہ امین شہیدی نے ایکسپریس نیوزکے شہداکے بلنددرجات کی دعامانگتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی میںدشمن ممالک کابھی ہاتھ نظرآ رہاہے، حکومت عوام کے تحفظ کیلیے سنجیدہ ہے توطاقت کے استعمال سے رٹ قائم کرے۔ حکمران اوران کی اولادیںمحفوظ ہیں اس لیے وہ امن وامان میںسنجیدہ نہیں۔ اے پی سی نے حکومت کومذاکرات کامینڈیٹ دیاتاہم 4ماہ میںدہشتگردی مزید بڑھی۔ ثروت اعجازقادری نے کہا کہ ہم ایکسپریس نیوزکے شہداکے غم میںبرابر کے شریک ہیں۔ حکمران دہشت گردوںکے ہاتھوںیرغمال بنے ہوئے ہیں۔ وہ خداکے بجائے ان سے ڈرتے ہیں۔ ان کا آپس میں 5,5باریوں کامک مکاہے۔ وہ یادرکھیںدہشت گردی کی آگ ان کے گھروںتک بھی پہنچے گی۔

 photo 6_zpsef44114e.jpg

ابتسام الٰہی ظہیر نے کہاکہ عمران خان، منورحسن، سمیع الحق یافضل الرحمن کانام مذاکرات کے لیے لیاتو جارہا ہے مگرکیا ان کوکوئی اختیار بھی دیاجا رہاہے؟ انٹیلی جنس اداروںکی ذمے داری صرف معلومات دینانہیں۔ قرآن میںواضح لکھاہے کہ جس نے ایک انسان کوقتل کیا، اس نے پوری انسانیت کوقتل کیا۔ ماورائے عدالت قتل کودرست قرارنہیں دیناچاہیے۔ فیصلے عدالتوں کو کرنا چاہئیں۔ مفتی عبدالقوی نے کہاکہ ایسے لوگوںسے مذاکرات کامطلب ہے کہ ہم نے ان کی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔ انھوںنے تھوڑے ہونے کے باوجودیہ طے کرلیا ہے کہ عبادت گاہوں، فورسزاور شہریوں پر حملے کرناہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے اقتدارسنبھالنے کے بعدغیر ملکی دوروںکے سواکچھ نہیںکیا۔