غداری کیسخصوصی عدالت کے قیام کیلیے کابینہ کی منظوری ضروری نہیںاکرم شیخمشرف کیخلاف سماعت غیر جانبدار ع

مقدمہ براہ راست ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن کی روشنی میں قائم کیا جاتا ہے، معاملہ وزارت داخلہ کےتحت آتا ہے،پراسیکیوٹر


Numainda Express January 21, 2014
خصوصی عدالت کے ججوں کا تقرر چیف جسٹس کی مشاورت سے نہیں ہونا چاہیے تھا، نواز شریف اور افتخار چوہدری دونوں کی ذات اس معاملے میں ملوث ہے،انور منصور، فوٹو: فائل

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عدالت کے قیام اور نوٹیفکیشن میں کابینہ کی منظوری کی ضرورت نہیں جبکہ دفاع کے وکیل انور منصور نے کہا کہ صرف پرویز مشرف کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سماعت غیر جانبدار عدالت یا ٹریبونل کرے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں3رکنی خصوصی عدالت نے سماعت کی۔ آغاز پر بنوں اور راولپنڈی میں فورسز پر حملوں میں شہید ہونے والوں کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی، پرویز مشرف کے وکیل انور منصور نے دلائل دیے کہ خصوصی عدالت کے ججوں کا تقرر چیف جسٹس کی مشاورت سے نہیں ہونا چاہیے تھا، وزیراعظم نے میڈیا میں بیان دیا کہ انھیں ججوں کے نام دیے گئے تھے، اگر مشاورت ضروری ہی تھی تو براہ راست ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے کی جاتی، نواز شریف اور افتخار چوہدری دونوں کی ذات اس معاملے میں ملوث ہے۔ جسٹس فیصل عرب نے پراسیکیوٹر اکرم شیخ سے سوال کیا کہ کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ خصوصی عدالت کی تشکیل کا معاملہ وفاقی کابینہ میں پیش نہیں کیا گیا؟ اکرم شیخ نے کہا کہ غداری کا مقدمہ براہ راست ایف آئی اے کی انویسٹی گیشن کی روشنی میں قائم کیا جاتا ہے، معاملہ وزارت داخلہ کے تحت آتا ہے۔



وکلاء صفائی کا موقف بے جان ہے، مقدمے کے قیام اور نوٹیفکیشن میں کابینہ کی منظوری کی ضرورت نہیں۔ آرٹیکل90 میں واضح ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم خود یا کسی وزیر کے ذریعے کوئی بھی اقدام کرسکتے ہیں۔ انور منصور نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف کارروائی کرنی ہے تو آرٹیکل 12کی شق 2کے تحت جس نے بھی آئین کی خلاف ورزی کی اُسکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ملکی تاریخ میں4مارشل لاء لگائے گئے ہیں لیکن ہر مقدمات کے فیصلے الگ الگ ہیں، عدالت تمام شہریوں کو یکساں طور پر دیکھے، جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ یہ نیچرل جسٹس ہے کہ تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، انور منصور نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے، یورپی یونین اور عالمی کنونشن کے آرٹیکل 1کے مطابق ہر فرد کی زندگی کا تحفظ، شفاف انصاف کی فراہمی حکومت پر لازم ہے، قانون کے مطابق حکومت کو خصوصی عدالت کی تشکیل کیلیے سمری بھیجنی چاہیے، یہ کام صوابدیدی اختیار سے نہیں ہو پاتا، بعد ازاں عدالت نے سماعت آج (منگل ) تک ملتوی کردی، اکرم شیخ آج انور منصور کے دلائل کا جواب دیں گے۔

مقبول خبریں