کوئٹہ میں مسلح افراد نے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا، 3 کو قریبی علاقے میں چھوڑ گئے

نمائندہ ایکسپریس  پير 28 جون 2021
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی . فوٹو : فائل

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی . فوٹو : فائل

 کوئٹہ:  کوئٹہ کے قریب مارگٹ کے علاقے سے مسلح افراد نے نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے 6 مزدوروں کو اغواء کرلیا اور 3 کو قریبی علاقے میں چھوڑ دیا جب کہ تین کو ساتھ لے گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور مغویوں کی تلاش شروع کردی۔ اغواء ہونیوالوں میں ایک مقامی اور دو مزدوروں کا تعلق قلعہ سیف اللہ اور پنجاب سے بتایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔