- پی ٹی آئی کے مقامی رہنما قاتلانہ حملے میں جاں بحق
- بلاول بھٹو زرداری دو روزہ سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے
- کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق
- ایلون مسک سے’خودکارگاڑیوں‘ کے دعوے پر تفتیش شروع
- کراچی کے ترقیاتی فنڈز میں بندر بانٹ، ٹھیکدار کو کام شروع بغیر ہی 10 کروڑ روپے کی ادائیگی
- ملک میں بجلی بریک ڈاؤن میں سائبر اٹیک کا خدشہ موجود ہے، وزیر توانائی
- قومی اسمبلی کے 33 حلقوں سے عمران خان ہی الیکشن لڑیں گے، تحریک انصاف
- اسلامیہ کالج کا سامان پرانے کمپلیکس میں سیل؛ طلبہ و عملہ زمین پر بیٹھنے پر مجبور
- مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی، پرویز الہیٰ
- معاشی بحران حل کرنے کیلیے کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، وزیر خزانہ
- چوتھی کمشنر کراچی میراتھن میں جاپانی ایتھلیٹ فاتح قرار
- صدرمملکت کا ایف بی آر کو برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
- جرمنی نے بیلجیئم کو شکست دے کر عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
- ایف آئی اے کراچی کی حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی؛ 4 ملزمان کو گرفتار
- کراچی میں یکم فروری تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان
- باچا خان کانفرنس میں خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی پولیس کے حوالے کرنے کی قرارداد منظور
- عمران خان کے متنازع بیان سے پیپلز پارٹی کیلیے خطرہ ہوسکتا ہے، خواجہ آصف
- حکومت کوشش کریگی آئی ایم ایف معاہدے کا اثر غریب عوام پر نہ پڑے، شازیہ مری
- ایس ایس پی کیپٹن (ر) مستنصر فیروز سی ٹی او لاہور تعینات
- ایم کیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ
یونس خان نے حسن علی کے ساتھ تکرار کی تصدیق کردی

حسن معافی مانگ چکا،عہدہ چھوڑنے کی وجہ یہ واقعہ نہیں،سابق بیٹنگ کوچ۔ فوٹو: فائل
لاہور: یونس خان نے حسن علی کے ساتھ تکرار کی تصدیق کردی جب کہ سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ٹرینر یاسر شاہ نے مجھے پیسر کو ’’آئس ٹب‘‘ کے استعمال پر قائل کرنے کیلیے کہا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ شروع ہونے سے قبل ہی یونس خان نے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا تھا جب کہ ہفتے کے روز ’’ایکسپریس‘‘ کی خبر میں انکشاف ہوا تھا کہ سابق کپتان نے ڈینٹسٹ سے علاج کروانے کے بعد تاخیر سے بائیو ببل جوائن کرنے کا کہا جس کی اجازت نہ ملنے پر معاملہ بگڑ گیا،انھیں انگلینڈ کے بجائے بعد ازاں ویسٹ انڈیز روانہ ہونے کاکہا گیا مگر انھوں نے سرے سے انکار ہی کردیا۔
اتوار کی اشاعت میں یہ حقیقت بھی سامنے لائی گئی کہ دورہ جنوبی افریقہ میں دائرہ اختیار سے ہٹ کر ’’آئس ٹب‘‘ استعمال کرنے پر اصرار کرنے پر یونس خان کی حسن علی سے تلخ کلامی بھی ہوئی اور کئی معاملات میں کھچڑی پہلے سے پک رہی تھی۔
گزشتہ روز ایک انٹرویو میں یونس خان کے بیان سے اس واقعے کی تصدیق بھی ہوگئی، سابق کپتان نے کہاکہ ’’آئس ٹب‘‘ لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے مجھے کہا تھا کہ آپ حسن علی کو میری بات ماننے کیلیے قائل کریں، پیسر نے مجھ سے معافی بھی مانگی اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں، میرے بیٹنگ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کی یہ وجہ نہیں تھی، میری جانب سے استعفے پر خاموشی، بورڈ اور پاکستان کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں تھی، میں نے کبھی عہدے اور نوکری کیلیے پی سی بی کی طرف نہیں دیکھا، مجھے بورڈ نے عہدے کی پیشکش کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔