انجلینا جولی اور بریڈ پٹ ایک اور بچہ گود لیں گے

ایتھوپیا کے یتیم خانوں سے رابطے جاری، ایک بچے کے اضافے کے بعد لے پالک بچوں کی تعداد 7 ہوجائے گی


INP January 22, 2014
ایتھوپیا کے یتیم خانوں سے رابطے جاری ، لے پالک بچوں کی تعداد 7 ہوجائے گی۔ فوٹو: فائل

ہالی ووڈ کی فلمی جوڑی براڈ پٹ اور انجلینا جولی نے ایک اور بچے کو گود لینے کا ارادہ کرلیا ہے۔

اگر ان کا یہ ارادہ کامیاب ہوا تو ان کے لے پالک بچوں کی تعداد 7 ہوجائے گی۔ان کے 6بچوں کی عمریں بالترتیب 12، 10، 9، 7 اور باقی دو بچوں کی عمریں 5, 5سال ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ نے ایک میگزین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ انجلینا اور براڈ نے کافی دنوں تک سوچ بچار کے بعد اپنے اہلخانہ کی تعداد میں مزید ایک بچے کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 photo 4_zps81b33ca8.jpg

بتایا جاتا ہے کہ انجلینا اور براڈ پہلے ایک اردنی بچہ گود لینے کی تیاریوں میں تھے، لیکن اردنی قوانین و ضوابط مشکل ہونے کے سبب انھیں اپنا ارادہ ترک کرنا پڑا۔ اب یہ جوڑا افریقی ملک ایتھوپیا کے یتیم خانوں سے رابطے میں ہے۔