- پختونخوا میں انتخابات کیلیے پولیس تیار ہے، آئی جی کی الیکشن کمیشن کو بریفنگ
- پی ایس ایل8: کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز کے ناموں کا اعلان ہوگیا
- پنجاب میں افسران کے تقرر و تبادلوں کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
- پی ایس ایل8 کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا
- کراچی پیچھے چلا گیا اور کچی آبادیاں زیادہ ہوگئیں، سندھ ہائی کورٹ
- کسی کے ٹیم میں آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کپتان کراچی کنگز
- ملعون سلمان رشدی کی حملے میں آنکھ ضائع ہونے کے بعد پہلی تصویر منظرعام پر
- کیماڑی میں زہریلی گیس سے ہلاکتوں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم
- پنجاب میں 67 افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
- ترکیہ اور شام کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئیاں
- زرداری پر قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد
- لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ افسر کا جواب مسترد کردیا
- کے پی اسمبلی الیکشن کروانے کی درخواست، حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- عمران خان نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ تشکیل
- پرویز مشرف کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا
- نیب ترامیم کیس کے ذریعے نیب قانون پر سرخ لکیر مقرر کی جائے گی،چیف جسٹس
- آپریشن نہ کروانے والے ٹرانس جینڈرز شناختی کارڈ میں جنس تبدیل کراسکیں گے
- شاداب نے کپتان بابراعظم کو شادی کا مشورہ دیدیا
- کراچی بلدیاتی الیکشن؛ الیکشن کمیشن نے نتائج میں فرق پر پریزائیڈنگ افسران کو طلب کرلیا
- فرانس کے ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ ماں اور7 بچے ہلاک
قومی ٹیم میں اچانک جگہ پانے والے صہیب مقصود ایک بارپھر گرین شرٹ پہنے پرمسرور

صہیب مقصود نے اپنی بیٹنگ میں نکھارکا کریڈٹ ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور کو دیا
ڈربی: پی ایس ایل پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں اچانک جگہ پانے والے صہیب مقصود ایک بار پھر گرین شرٹ پہنے پر مسرور ہیں
ورچوئل پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صہیب مقصود نے کہا کہ ٹیم میں ساڑھے پانچ سال بعد آمد کی خوشی ہے، کوشش ہوگی کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاکر ٹیم میں جگہ پکی کروں، پی ایس ایل میں پرفارمنس کے بعداعتماد میں اضافہ ہواہے اور ٹیم میں سلیکشن کے بعد اب جس نمبرپر بھی ضرورت ہوئی، کھیلنے کے لیے تیار ہوں، بلاخوف ہوکر ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں کھیلا، اسی ذہن کے ساتھ پاکستان کی طرف سے بھی کھیلنے کی کوشش کروں گا۔
صہیب مقصود نے کہا کہ اپنے نیچرل اندازمیں کھیل کرناکام بھی ہوا تو کوئی دکھ نہیں ہوگا اور نہ کرکٹ کا سفر ختم ہوگا۔ انگلینڈ کی کنڈیشنز سے واقف ہوں، لیگ کرکٹ یہاں کھیل چکا ہوں، انٹرنیشنل کرکٹ میں جب بھی موقع ملا، بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہوں۔
صہیب مقصود نے اپنی بیٹنگ میں نکھار کا کریڈٹ ملتان سلطانز کے بیٹنگ کوچ اینڈی فلاور کو بھی دیتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ایک زبردست کوچ ہے، انہوں نے میرے ساتھ تمام کھلاڑیوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کیاہے، ان کی ہدایات اور مشوروں سے مجھے بھی پرفارمنس میں بہتری لانے کاموقع ملا، کوشش ہوگی کہ پاکستان کی جانب سےکھیلتے ہوئے بھی اسی فارم کو برقرار رکھ کر سب کی توقعات پر پورا اتروں۔ ابوظہبی کے سخت گرم موسم کے بعد انگلینڈ کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کررہے ہیں، وائٹ بال کرکٹ کی پچز بہترین ہوتی ہیں، جتنے بھی دن ملے ہیں، ان میں اچھی پریکٹس کرکے بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔