پاکستان ہاکی فیڈریشن کا 20 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 30 جون 2021
ہر ماہ کے آخر میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنٹریکٹ لسٹ اپ ڈیٹ ہوا کرے گی۔

ہر ماہ کے آخر میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنٹریکٹ لسٹ اپ ڈیٹ ہوا کرے گی۔

 لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ہر ماہ کے آخر میں فٹنس ٹیسٹ کے بعد کنٹریکٹ لسٹ اپ ڈیٹ ہوا کرے گی۔

نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں  سلیکشن کمیٹی کے سربراہ منظور جونئیر اور ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار کے بارے میں روشنی ڈالی۔

منظور جونئیر اور خواجہ جنید نے بتایا کہ فٹنس کا معیار برقرار رکھنے والوں کو ہی ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ لیگ کھیلنے والے جو کنٹریکٹ کے خواہشمند ہوں گے، انہیں بھی ہر ماہ فٹنس ٹیسٹ دینا ہوں گے۔جو لڑکے کنٹریکٹ نہیں لینا چاہتے، انہیں بھی کیمپ میں مدعو کیا جاسکتا ہے، وہ بھی ٹیم کے لیے زیر غور ہوں گے۔ ٹرائلز میں تیس کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا، ان میں سے بیس کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ ملے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔