اے آر رحمن اداکار بن گئے ہائی وے میں کام کرینگے

امتیاز علی اداکارہ عالیہ بھٹ پر عکسبند کیا جانیوالا گانا’’پٹاخہ گڈی ‘‘ موسیقار پر فلمائیںگے


INP January 23, 2014
امتیاز علی اداکارہ عالیہ بھٹ پر عکسبند کیا جانیوالا گانا’’پٹاخہ گڈی ‘‘ موسیقار پر فلمائیںگے۔ فوٹو: فائل

امتیاز علی اپنی فلم ہائی وے میں ایک سے ایک انوکھا تجربہ کر رہے ہیں، پہلے خبر ملی کہ ادکارہ عالیہ بھٹ سے کروائی گئی ہے گلوکاری،اور اب یہ بات پتا چلی ہے کہ میوزک ڈائریکٹراے آر رحمن کریں گے اداکاری۔

میوزک ڈائریکٹر اے آررحمن کا کہنا ہے کہ وہ امتیاز علی کی فلم ہائی وے میں نہ صرف موسیقی ترتیب دے رہے ہیں بلکہ اداکاری بھی کر رہے ہیں۔

 photo 3_zps48aa64eb.jpg

یہ بات انھوں نے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہی۔اے آر رحمن کا کہنا ہے کہ امتیاز علی میرے ساتھ ایک میوزک وڈیو ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔