عمران خان کو بالی ووڈ فلم ’’سیلا 1966‘‘ کے لیے بھی سائن کرلیا گیا

ممبئی میں دو ماہ قیام کرونگا اوراس دوران جہاں میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگا،نوجوان اداکار


Showbiz Reporter January 23, 2014
ممبئی میں دو ماہ قیام کرونگا اوراس دوران جہاں میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگا،نوجوان اداکار۔ فوٹو: فائل

نوجوان اداکارعمران خان کو بالی وڈفلم کے لیے سائن کرلیا گیا۔ انھیں ہدایتکار کرش گیل نے اپنی فلم ''بانوریا'' میں مرکزی کردار کے لیے سائن کیا ہے اوران دنوں ممبئی میں فلم کی شوٹنگ جاری ہے۔

عمران خان نے ممبئی سے فون پربات کرتے ہوئے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ بالی وڈ جیسی ترقی یافتہ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا جارہا ہے۔ میں نے اپنے کیرئیرکی پہلی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے ۔ممبئی میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے ایک اورفلم '' سیلا 1966ء'' کے لیے بھی سائن کرلیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ بالی وڈ فلموں میں پاکستانی فنکاروں کو موقع دینے والے ہدایتکاروفلمساز مہیش بھٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے میری بہت حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مستقبل میں کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں ممبئی میں دو ماہ قیام کرونگا اوراس دوران جہاں میں اپنی فلم کی شوٹنگ میں حصہ لونگا وہیں کچھ نئے پراجیکٹس سائن کرنے کے علاوہ رقص کی تربیت بھی حاصل کرونگا، جو مستقبل میں بالی وڈ فلموں میں کام کے لیے بہت سپورٹ کرے گا۔

مقبول خبریں