بیٹنگ کے دوران ڈانس کیوں کیا موزا ربانی غصے سے بے قابو

دورانِ میچ تسکین سے الجھ پڑے،دونوں کرکٹرز پرجرمانہ عائد


Sports Desk July 10, 2021
دورانِ میچ تسکین سے الجھ پڑے،دونوں کرکٹرز پرجرمانہ عائد۔ فوٹو:سوشل میڈیا

بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد اور زمبابوین پیسر موزا ربانی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی۔

ہرارے ٹیسٹ کے دوسرے دن الجھنے والے بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد اور زمبابوین پیسر موزا ربانی کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ لیول 1 کی خلاف ورزی پر سزا دے دی گئی، دونوں پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، انھیں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.1.12 کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ دوسرے دن بنگلادیشی ٹیل اینڈر تسکین احمد کے ڈانس اسٹیپ نے زمبابوبین پیسر موزا ربانی کو مشتعل کردیا تھا۔

مہمان بیٹسمین نے گیند کو دفاعی انداز میں کھیلنے کے بعد ڈانس اسٹیپ کیا، جس پر میزبان بولر مشتعل ہوگئے اور قریب جاکر تسکین سے ہلکے سے ٹکرائے، دونوں نے چند لمحے ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر غصے سے ایک دوسرے کو دیکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں