اداروں کی نجکاری شفاف اسٹرٹیجک پارٹنرشپ سے کرینگے اسحق ڈار

اسٹرٹیجک منصوبوں کیلیے ترجیحاً فنڈز کا بروقت اجرا یقینی بنائیںگے، وزیرخزانہ، خطاب


APP/Numainda Express January 23, 2014
حکومت بھاری خسارے میں چلنے والے اداروںکی نجکاری کیلیے پرعزم ہے۔فوٹو:فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈارنے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے اداروںکی نجکاری شفاف اورترجیحی طورپراسٹرٹیجک پارٹنرشپ سے کی جائیگی۔

نجکاری کمیشن اس سلسلے میں ایسی حکمت عملی وضع کرے جسکے تحت ان اداروں کے ملازمین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ ملک کوزیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے۔ انھوںنے بدھ کونجکاری کمیشن کے بریفنگ اجلاس سے خطاب میں کہا حکومت بھاری خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کیلیے پرعزم ہے،یہ تمام عمل شفاف اندازمیں قومی مفادمیںکیا جائیگا۔ وزیرخزانہ نے کہااس وقت قومی اوربین الاقوامی کیپیٹل مارکیٹس میں تیزی کارجحان ہے،ملک کوموجودہ حکومت پر سرمایہ کاروںکے اعتمادسے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ نجکاری کمیشن نے وفاقی وزیرکوکمیشن بورڈکے حالیہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پربریفنگ دی۔

 photo 5_zps8d582462.jpg

چیئرمین نجکاری کمیشن محمدزبیرنے وفاقی وزیرکویقین دلایاقانون اورضابطے کے پیش نظر نجکاری عمل میں شفافیت کویقینی بنایاجائیگا۔وزیر خزانہ سے اسٹرٹیجک پلانزڈویژن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالدقدوائی اور لیفٹیننٹ جنرل زبیرحیات نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسحق ڈارنے کہاموجودہ حکومت سٹریٹجک منصوبوں کیلیے ترجیحاً فنڈزکابروقت اجرا یقینی بنائیگی تاکہ قومی سلامتی کومزیدمضبوط کرنے کیلیے بلاتعطل کام جاری رکھا جاسکے۔