افغانستان اتحادی فوج کا 14 طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ

مشترکہ آپریشن قندوز، ننگرہار، کنڑ میں کیاگیا، 57 یرغمال مزدور اغواکاروں نے چھوڑدیے، امریکا کا فوج کی تعداد کم


News Agencies January 23, 2014
اتحادی فوج نے صوبہ قندوز، ننگرہار اور کنڑ میںافغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیے. فوٹو اے ایف پی/فائل

KARACHI: افغانستان میں اتحادی فوج نے آپریشن کلین اپ کے دوران کم از کم 14طالبان ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اتحادی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے صوبہ قندوز، ننگرہار اور کنڑ میںافغان فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیے جن میں 14طالبان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ دریں اثنا صوبہ ہرات کے گورنر فیض اللہ وحیدی نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے یرغمال بنائے گئے 57 بارودی سرنگوں کے مزدوروں کو رہا کردیا ہے۔ ادھر امریکانے افغانستان میں ایک تہائی فوج کم کرکے روبوٹ بھرتی کرنے اور ریموٹ کنٹرول گاڑیاں استعمال کرنے پر غور شروع کردیا ہے جبکہ امریکی فوجی حکام نے رواں سال کے آخر میں 10ہزار فوجی رکھنے کی تجویز دے دی۔ وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کی ہے۔

 photo 6_zpsc20e0b81.jpg

سینئرامریکی فوجی حکام کے مطابق امریکی جنرلز اگلے سال کے اختتام تک5 لاکھ 40 ہزار فوج کو4 لاکھ 90 ہزار جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ساڑھے 4 لاکھ تک لانے کا سوچ رہے ہیں۔ زیر غور تجاویز میں روبوٹک سپلائی ٹرینز کا استعمال بھی شامل ہے جنھیں افغانستان میں ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔ جنرل رابرٹ کون نے لڑاکا ٹیموں کی تعداد4 ہزار سے گھٹا کر 3 ہزار کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔ دوسری جانب امریکانے افغانستان کے لیے ترقیاتی امداد میں 50فیصد کمی کردی ہے۔ امریکی میڈیاکے مطابق کانگریس نے سال 2014کے لیے افغانستان میں ترقیاتی امدادکی مدمیں 1.2 ارب ڈالر کی رقم مختص کردی ہے جبکہ اس ضمن میں 2.19 ارب ڈالرکے فنڈزمختص کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

مقبول خبریں