نئی دہلیاروند کچری وال سردی سے بیمار دھرنے کا مقدمہ درج

اروند کیجریوال کو پھیپھڑوں میں خون جمنے کا مرض تشخیص کیا گیا ہے۔


INP January 23, 2014
اروند کیجریوال کو پھیپھڑوں میں خون جمنے کا مرض تشخیص کیا گیا ہے۔۔فوٹو:فائل

بھارت میں بارش اور5 سینٹی گریڈکی سخت سردی میں 2 روز کا دھرنا دہلی کے وزیراعلیٰ کو مہنگا پڑ گیا۔

اروند کیجری وال بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئے جبکہ بھارتی پولیس نے احتجاج کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ کو یشودا اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انھیں پھیپھڑوں میں خون جمنے کا مرض تشخیص کیا گیا ہے۔