عاقب جاوید کو قومی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرزنظر آنے لگے

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آرہے ہیں ،عاقب جاوید


Sports Reporter July 17, 2021
ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آرہے ہیں ،عاقب جاوید ۔ فوٹو : فائل

عاقب جاوید کو قومی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آنے لگے۔

ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ پلیئر نے کہاکہ مینجمنٹ نہیں جانتی کہ وہ کیا کررہی ہے اور کس سمت میں جانا ہے،ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کرکٹرز سے زیادہ ریسلرز نظر آرہے ہیں،شرجیل خان، اعظم خان اور صہیب مقصود کی فٹنس انٹرنیشنل تقاضوں کے مطابق نہیں۔

صہیب کو پی ایس ایل میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کرلیا لیکن نہیں دیکھا کہ ان کو بیٹنگ کیلیے کس نمبر پر بھیجنا ہے،ٹیم پر نظر ڈالیں تو ایک ہی پوزیشن کیلیے موزوں اور ایک ہی طرح کے کئی کھلاڑی نظر آئیں گے،کیا اس طرح کوئی مستقبل کی تیاری کرسکتا ہے۔

مقبول خبریں