پاکستان ویمن اے نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی


Sports Reporter July 17, 2021
پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی

کولیج کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن اے ٹیم نے ویسٹ انڈیز اے کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

205 رنز کا مطلوبہ ہدف پاکستان اے نے 42 ویں اوور میں صرف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی عالیہ ریاض نے 63 رنز کی اننگز کھیلی ۔ ان کی اننگز میں 8 چوکے بھی شامل تھے،جویریہ رؤف نے 43 جبکہ عائشہ ظفر نے 36 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی شینیتا گریمونڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل پاکستان ویمن اے ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو ویسٹ انڈیز ٹیم 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

ویسٹ انڈیز کی کیانا جوزف نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شینیتا گریمونڈ نے40 رنز بنائے۔پاکستان کی ایمان انور اور صبا نذیر نے تین ، تین وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں