اولمپکس ہیوی ویٹ فائٹ باکسر نے حریف کو دانتوں سے کاٹ لیا

حریف کے کان پر کاٹنے کی کوشش کی، ڈیوڈ نے بڑی مشکل سے خود کو بچایا۔


Sports Desk July 28, 2021
حریف کے کان پر کاٹنے کی کوشش کی، ڈیوڈ نے بڑی مشکل سے خود کو بچایا ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

مقابلے کے دوران مراکشی باکسر یونس بیلا نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے حریف ڈیوڈ نائیکا کو دانتوں سے کاٹ لیا۔

اولمپکس ہیوی ویٹ مقابلے کے دوران مراکشی باکسر یونس بیلا نے کیوی باکسر کے تابڑ توڑ حملوں پر یونس کنٹرول کھو بیٹھے اور حریف کے کان پر کاٹنے کی کوشش کی، ڈیوڈ نے بڑی مشکل سے خود کو بچایا۔

بعد ازاں وہ0-5 سے فائٹ جیتنے میں سرخرو ہوئے، باکسنگ فیڈریشن نے یونس کو ڈس کوالیفائی قرار دے دیا۔

مقبول خبریں