زرداری سے پیر مظہر کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لیاقت جتوئی کی شمولیت پراعتراض نہیں، جلد بااثرلوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونگے، پیر مظہر الحق


Staff Reporter January 25, 2014
جوبھی پیپلزپارٹی میں آنا چاہے، شامل کیا جائے خوش آمدید کہیں گے، شریک چیئرمین۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے جمعے کو بلاول ہائوس میں پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن پیرمظہرالحق نے ملاقات کی۔

مظہرالحق کے ترجمان کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں دادو ضلع سمیت ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آصف علی زرداری نے ن لیگ سندھ کے رہنمااور سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پر بھی بات چیت کی،پیرمظہرالحق نے آصف زرداری کو سیاسی تدبر اوردانشمندانہ اقدام جبکہ خاص طور عدالت میںپیش ہونے پرانھیں مبارکباد پیش کی، پیر مظہرالحق نے انھیں بتایاکہ بشمول لیاقت جتوئی سمیت کوئی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگا ،ان پرہمیں کوئی بھی اعتراض نہیں۔

 photo 8_zps30478ae4.jpg

بعدازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران پیر مظہرالحق نے کہا کہ کہ شریک چیئرمین سے بہت اچھی ملاقات ہوئی ہے ، میں نے انھیں بتایا کہ پارٹی مفاد میں ہم لیاقت جتوئی کی شمولیت پر راضی ہیں جبکہ مجھے ذاتی طور پران سے رنجش ہے، انھوں نے کہا کہ جوہی اوردادو سے بہت ہے دیگر بااثر لوگ بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے بارے میں بھی شریک چیئرمین کو آگاہی دی ہے، جس پر انھوں نے کہا جوبھی پارٹی میںآنا چاہے ان کو شامل کیا جائے ہم خوش آمدید کہیں گے ۔

مقبول خبریں