نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 29 جولائی 2021
سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔

سیکیورٹی وفد کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔

 لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ  کا سکیورٹی وفد اگلے ماہ پاکستان آئے گا، جس کی رپورٹ کی روشنی میں دورہ پاکستان کی تصدیق ممکن ہوسکے گی۔

ذرائع کے مطابق کیوی بورڈ نے سکیورٹی امور کے ماہررگ ڈیکاسن کی خدمات حاصل کی ہیں جو کراچی، لاہور اور پنڈی میں انتظامات کا جائزہ لے گا۔  ستمبر اکتوبر میں یہ سیریز شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔