- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
انگلینڈ کی میزبانی کا خواب سراب نظر آنے لگا
لاہور: رواں سال انگلینڈ کی میزبانی کا خواب سراب نظر آنے لگا جب کہ بھارتی بورڈ کا ای سی بی پر اثرورسوخ کام کرگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اکتوبر میں انگلش ٹیم کی2میچز میں میزبانی کا پلان بنا رہا ہے،اس مختصر ٹور کے حوالے سے چیف ایگزیکٹو وسیم خان خاصے پْر امید بھی نظر آتے رہے ہیں مگر موجودہ صورتحال میں ایسا ممکن مشکل دکھائی دے رہا ہے۔
کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ اور یواے ای میں ری شیڈول کی جانے والی آئی پی ایل میں کھلاڑیوں کی شرکت ممکن بنانے کیلیے انگلینڈ کا دورہ بنگلادیش ملتوی کردیا گیا، ان حالات میں ٹیم کی پاکستان آمد پر بھی خدشات کے بادل منڈلانے لگے ہیں۔
ایون مورگن کی قیادت میں اسکواڈ کو ستمبر کے آخر میں ڈھاکا پہنچ کر 3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا تھے، پاکستان کے ساتھ مختصر فارمیٹ کے 2 میچز14اور15اکتوبر کو شیڈول کرنے کا پلان ہے۔
انگلش ٹیم کی آمد کا مقصد یواے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری ایشیائی کنڈیشنز میں کرنا ہے، مگر اب بنگلادیش سے سیریز ملتوی ہوگئی،کورونا کیسز میں اضافہ تو ایک جواز ہے، ایک بڑی وجہ دونوں ٹیموں کے اسٹار کرکٹرز کو امارات میں ہونے والے آئی پی ایل کے باقی مقابلوں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔
بھارتی لیگ کے مقابلے 19ستمبر سے شروع ہوں گے، فائنل 15اکتوبر کو کھیلا جائے گا،پاکستان اور انگلینڈ کے ٹی ٹوئنٹی میچز14اور15 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔
قبل ازیں انگلش بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کو ری شیڈول کیے جانے کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ اولین ترجیح ہونا چاہیے لیکن پھر بنگلہ دیشی بورڈ کے ساتھ مل کر بھارتی خواہشات کے سامنے سرتسلیم خم کرتے ہوئے سیریز ملتوی کرنے پر تیار ہوگئے،انگلش ٹیم کو بنگلادیش کا ٹور مکمل کرتے ہی پاکستان کا رخ کرنا تھا مگر اب اس کے بھی ملتوی ہونے کا خدشہ رد نہیں کیا جا سکتا۔
انگلش کرکٹرز 15 اکتوبر تک شیڈول آئی پی ایل میں شرکت کے بعد وہیں یواے ای میں اپنی ٹیم کا بائیو ببل جوائن کرنے کو ترجیح دیں گے، ایک برطانوی اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کی انگلش بورڈ سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔
انتظامات کے حوالے سے ان کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن سے معاملات طے پائے ہیں، جہاں تک ہماری بات ہے تو ٹور شیڈول کے مطابق ہوگا۔
یاد رہے کہ اگر انگلش ٹیم اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرتی ہے تو دوسرا میچ کھیلنے کے صرف8دن بعد ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اس کا پہلا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا،اگر یواے ای آنے والے کرکٹرز اور معاون اسٹاف ارکان کیلیے قرنطینہ کی مدت ہی 10روز رکھ دی گئی تو اسکواڈ کیلیے میچ کھیلنے کا وقت ہی نہیں ہوگا،کورونا پروٹوکولز کے حوالے سے آئی سی سی اور یواے ای حکومت میں بات چیت جاری ہے۔
یاد رہے کہ انگلش ٹیم نے آخری بار 2005-06 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اب 17 سال بعد دوبارہ انگلش کرکٹرز کو ملک میں ایکشن میں دیکھنے کا خواب سراب بنتا نظر آرہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔