نوازشریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے پرن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا

نوازشریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پرکرائے کے ترجمانوں کی عید ہوگئی، ترجمان (ن) لیگ


ویب ڈیسک August 06, 2021
کرائے کے ترجمان آٹا، چینی کی قیمتوں پر پریس کانفرنس نہیں کرسکتے، ترجمان (ن) لیگ: فوٹو: فائل

نوازشریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے پر ن لیگ کا ردعمل سامنے آگیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے میڈیکل گراؤنڈ پرویزے میں توسیع کی درخواست دی تھی، نواز شریف کی ویزا درخواست مسترد ہونے پرکرائے کے ترجمانوں کی عید ہوگئی۔ برطانیہ میں ویزا میں توسیع کی درخواست معمول کی کارروائی ہے۔ یہ کرائے کے ترجمان جھوٹے ترجمان ہیں اوریہ بیانات اوروفاداریاں تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔ نوازشریف کو لندن بھجوانے والی حکومت ہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے وکلا نے ٹربیونل میں درخواست دائر کردی ہے، جب تک ٹربیونل فیصلہ نہیں دیتا نواز شریف کا قیام قانونی ہے، یہ لوگ جھوٹے الزامات پر ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: برطانیہ نے نواز شریف کی ویزا میں توسیع کیلیے درخواست مسترد کردی

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‏کمزورحکومت سیاسی مخالفین کی صحت پربیان دینے کے علاوہ کچھ نہیں کرتی، ‏حکومت نےعوام کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا، کرائے کے ترجمان آٹا، چینی کی قیمتوں پرپریس کانفرنس نہیں کرسکتے۔ یہ کارکردگی دکھا سکتے ہیں نہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ 3 سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا، ن لیگی قیادت کوسزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا، عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کاایک الزام ثابت نہ ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں