- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
- دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ
- پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ
- پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا
- لاپتا افراد کیس؛ اقدامات نہ ہوئے تو وزیراعظم پیش ہوجائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- وزیر صحت کا عوام کو عید تعطیلات پر گھروں سے کم سے کم نکلنے کا مشورہ
- عمران خان نے الیکشن ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردیں
- پنجاب: 20 سر اور ایک ’’پگ‘‘ کی جنگ
- آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو چوتھی پوزیشن واپس مل گئی
اے کیٹیگری کرکٹرز میچ فیس میں اضافے کے خواہاں

بورڈ تک زبانی درخواست پہنچا دی گئی،تاحال کوئی یقین دہانی نہیں ملی ۔ فوٹو : فائل
کراچی: سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کرکٹرز میچ فیس میں اضافے کے خواہاں ہیں جب کہ اس حوالے سے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکرخان تک زبانی درخواست پہنچا دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے جولائی میں سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جس میں 20 کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میں جگہ دی گئی،اے میں بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ان کی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ ہوا مگر ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس نہیں بڑھائی گئی۔
اس کے برعکس بی کیٹیگری کی ماہانہ تنخواہ 25 فیصد ہی بڑھی ساتھ ٹیسٹ میچ فیس میں 15، ون ڈے میں 20 اور ٹی ٹوئنٹی میں 25 فیصد اضافہ ہوا، سی کیٹیگری کی بھی ماہانہ تنخواہ میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا، ان کی ٹیسٹ میچ فیس 34 فیصد، ون ڈے 50جبکہ ٹی ٹوئنٹی فیس67 فیصد بڑھ گئی۔
اسی طرح ایمرجنگ کیٹیگری کی ماہانہ تنخواہ 15جبکہ ٹیسٹ میچ فیس34 فیصد، ون ڈے 50 اور ٹی ٹوئنٹی67 فیصد بڑھ گئی،اس سے تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کی میچ فیس اب یکساں ہو چکی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اے کیٹیگری کے کرکٹرز میچ فیس نہ بڑھائے جانے پر خوش نہیں ہیں، انھوں نے دبے لفظوں میں اس حوالے سے احتجاج بھی کیا۔
ایک سینئر کرکٹر نے گذشتہ روز پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے بھی بات کر کے اضافے کی درخواست کردی،البتہ کوئی یقین دہانی نہیں مل سکی ہے،کھلاڑیوں کو یقین ہے کہ بورڈ ان کی جائز درخواست کو مسترد نہیں کرے گا۔
اس حوالے سے رابطے پر پی سی بی کے ترجمان نے موقف اختیار کیا کہ کسی کھلاڑی نے بھی معاوضے کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔