بیڈمنٹن سائنا ایک سال بعد ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

بھارتی اسٹار نے ہموطن سندھو کو مات دیکر 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی پائی


Sports Desk January 27, 2014
بھارتی اسٹار نے ہموطن سندھو کو مات دیکر 9 ہزار ڈالر کی انعامی رقم بھی پائی۔ فوٹو: فائل

بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنا نیہوال نے سندھو کو زیر کرکے 15 ماہ میں پہلا ٹائٹل جیت لیا، انھوں نے اس سے قبل آخری مرتبہ اکتوبر 2012 میں ڈنمارک اوپن سپر سیریز پریمیئر کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بیڈمٹن میں بھارت کی نمبرون پلیئر سائنا نیہوال نے اتوار کو ساتھی پلیئر اور سیکنڈ سیڈ پی سی سندھو کو1 لاکھ 20 ہزار ڈالرمالیت کے انڈیا گرانڈ پرکس گولڈ کے ویمنز سنگلز میں زیر کرکے15 ماہ کی قحط سالی پر قابو پالیا ہے، آخری مرتبہ اکتوبر 2012 میں ڈنمارک اوپن سپر سیریز پریمیئر کا ٹائٹل جیتنے والی ٹاپ سیڈ نے سندھو کو40 منٹ میں 21-14 ، 21-17 سے ہرا کر 9 ہزار ڈالر کا چیک حاصل کیا۔ اولمپک برانز میڈلسٹ نے سندھو کو اگست 2013 میں انڈین بیڈمنٹن لیگ میں بھی شکست دی تھی۔

 photo 9_zpse0e05e9d.jpg

گذشتہ برس کی رنر اپ سندھو کو سائنا کیخلاف پہلے آفیشل بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن میچ میں ایک مرتبہ پھر سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا، پہلے گیم میں سائنا نے 18 سالہ حریف کو مکمل طور پر آؤٹ کلاس کرکے 21-14 سے کامیابی حاصل کی ۔ ورلڈ چیمپن برانز میڈلسٹ البتہ دوسرے گیم میں پوری طاقت سے واپس آئیں لیکن سائنا نے انھیں اپنے اوپر قابو پانے سے دور رکھا اور گیم 21-17 سے جیت کر 15 ماہ کی قحط سالی پر قابو پالیا۔

مقبول خبریں