حکومت کا قبائلی علاقوں میں پولیو پلس پروگرام شروع کر نیکا فیصلہ

199 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع ،کرم ایجنسی میں پولیو مہم آج شروع ہوگی.


INP September 10, 2012
199 ملین روپے مختص کر دیئے گئے ہیں ، ذرائع ،کرم ایجنسی میں پولیو مہم آج شروع ہوگی فوٹو: فائل

حکومت نے قبائلی علاقوں میں پولیو کیسزمیںمسلسل اضافے کے پیش نظر قومی ہنگامی ایکشن پلان کے تحت فاٹا سمیت تمام قبائلی علاقوں میں پولیو پلس پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت سیفران کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے لیے 199 ملین روپے مختص کردیئے گئے ہیں، پروگرام شروع کرنے کا مقصد فاٹا میں پولیو کیسز میں کمی لانا ہے، تمام متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے تعاون سے پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔ادھر کرم ایجنسی میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہو رہی ہے۔