’’منہ سے ہینڈل تھام کر پاؤں سے سروس‘‘

مصر کے دونوں بازؤں سے محروم ایتھلیٹ عزم و حوصلے کی مثال


Sports Desk August 27, 2021
مصر کے دونوں بازؤں سے محروم ایتھلیٹ عزم و حوصلے کی مثال ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ٹوکیو پیرالمپکس میں شریک مصر کے دونوں بازؤں سے محروم ایتھلیٹ ابراہیم حمادتو عزم و حوصلے کی مثال بن گئے۔

10 برس کی عمر میں ایک ٹرین حادثے ابراہیم حمادتو کے دونوں بازو کٹ گئے تھے، پیرالمپکس میں شریک دوسرے ایتھلیٹ ایک ہاتھ سے پیڈل تھامتے مگر ابراہیم منہ سے ہینڈل تھامتے اور پاؤں سے سروس کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ پہلا مقابلہ ہار گئے مگر اپنے اگلے میچ میں فتح کیلیے پْراعتماد ہیں۔

واضح رہے کہ ابراہیم اس سے قبل ریو پیرالمپکس 2016 میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مقبول خبریں