بھارتی پرستار اس بار بیٹسمین کے روپ میں میدان میں داخل ہو گیا

روہت شرما آؤٹ ہوئے تو جارو مکمل کٹ پہنے ویراٹ کوہلی کی جگہ بیٹنگ کیلیے آگئے۔


Sports Reporter August 28, 2021
روہت شرما آؤٹ ہوئے تو جارو مکمل کٹ پہنے ویراٹ کوہلی کی جگہ بیٹنگ کیلیے آگئے۔ فوٹو : انٹرنیٹ

لیڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے پرستار جارو نے ایک بار پھر انگلش سیکیورٹی کو جھانسا دے دیا۔

لیڈز میں میچ کے دوران مہمان کھلاڑی کے روپ میں فیلڈنگ کیلیے میدان میں داخل ہونے والے تماشائی نے اس بار دو ہاتھ آگے نکلتے ہوئے کریز تک رسائی حاصل کرلی۔

روہت شرما آؤٹ ہوئے تو جارو مکمل کٹ پہنے ویراٹ کوہلی کی جگہ بیٹنگ کیلیے آگئے،انگلش سیکیورٹی اہلکاروں نے ان کو گھسیٹ کر باہر نکالا، اس دوران انھوں نے مزاحمت جاری رکھی لیکن بالآخر میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔