نیویارک میں ہوا کے بگولے سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا

متعدد گھروں کی چھتیں،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ٹریفک اور مواصلات کا نظام متاثر۔


APP September 10, 2012
متعدد گھروں کی چھتیں،درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، ٹریفک اور مواصلات کا نظام متاثر, فوٹو: فائل

امریکی شہر نیویارک میں ہوا کے بگولے سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک کے ساحلی علاقوں میں ہوا کا تیز رفتاربگولہ رہائشی علاقوں سے ٹکرایا جسکے باعث متعدد گھروں کی چھتیں اڑ گئیں' درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ' ٹریفک اور مواصلات کانظام بری طرح متاثر ہوا۔

جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ شہر میں طوفان سے ہونیوالے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ نیوجرسی ' میری لینڈ اور پنسلوانیا میں مزید بگولے آنیکا امکان ہے۔