وسیم کٹھ پتلی چیف سلیکٹر ہیں شعیب اختر نے اپنا ورلڈکپ اسکواڈ بنا لیا

ورلڈکپ کیلیے 15رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا جبکہ شعیب اختر نے 13نام دیے ہیں۔


Sports Reporter September 09, 2021
ورلڈکپ کیلیے 15رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا جبکہ شعیب اختر نے 13نام دیے ہیں۔ فوٹو: فائل

سلیکشن پر غیر مطمئن شعیب اختر نے اپنا مجوزہ ورلڈکپ اسکواڈ تشکیل دے دیا۔

ایک ٹی وی شو میں شعیب اختر نے محمد وسیم کو کٹھ پتلی چیف سلیکٹر قرار دینے کے ساتھ یہ بھی کہا کہ اگر میں اسکواڈ تشکیل دیتا تو اس میں بابر اعظم،محمد رضوان، محمد حفیظ، فخرزمان، شعیب ملک، حسین طلعت،عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عامر اور شاہنواز دھانی شامل ہوتے۔

یاد رہے کہ ورلڈکپ کیلیے 15رکنی اسکواڈ منتخب کیا گیا جبکہ شعیب اختر نے 13نام دیے ہیں۔