تمام قوتیں تفرقہ بازی ختم کرنے کیلیے جہاد کریں صدر ممنون

علمائے کرام اتحاد امت کی دعوت عام کریں توظالموں کی حوصلہ شکنی ہو گی


News Agencies/Numainda Express January 31, 2014
انسانی جان کی حرمت کو پامال کرنے کیلیے دین کا نام استعمال ہو رہا ہے، صدرمملکت۔فوٹو:پی پی آئی

صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ دین میں سب سے زیادہ حرمت کی حامل انسانی جان کو پامال کرنے کیلیے دین ہی کا نام استعمال ہو رہا ہے۔

تمام قوتیں معاشرے سے عدم برداشت کے رجحانات اور تفرقہ بازی کو ختم کرنے کیلیے جہاد کریں، ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد امت کی دعوت عام کرتے رہیں تو اختلافات کو ہوا دے کر تشدد و ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کی یقینی حوصلہ شکنی ہوگی۔

 photo 5_zps3646a268.jpg

قومی سیرت کونسل کی تیسری سالانہ قومی میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہاکہ مسلمان آج تفرقے کا شکار ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں