فلم ’’تمنا ‘‘ 23مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائیگی

فلم 3 برس میں مکمل ہوئی،امید ہے یہ شائقین کوپسندآئیگی،پروڈیوسرسارہ ترین


Showbiz Reporter February 01, 2014
یہ ہماری اپنی فلم ہے اور یہ پاکستان کے لوگوں کی کہانی ہے۔پروڈیوسرسارہ ترین۔فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستانی فنکاروں کی نئی فلم ''تمنا '' 23مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے ڈائریکٹرسٹیون مور جب کہ فلمساز سارہ ترین ہیں۔

اس بات کا اعلان گزشتہ روز مقامی سینما میں ''تمنا '' کی ٹیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اداکارہ مہرین راحیل، سلمان شاہد، عمیررانا، سارہ ترین، ہدایتکارسٹیون مور، سیدنور اورسمٹ انٹرٹینمنٹ کی ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکیشن مائرہ قریشی موجودتھے۔ پریس کانفرنس کیدوران سلمان شاہد، عمیر رانا اورمہرین راحیل نے ''تمنا'' میں اپنے کرداروں اورکام کرنے کے تجربے کو یادگار قراردیا۔ فلم کی پروڈیوسرسارہ ترین کا کہنا تھا کہ یہ ہماری اپنی فلم ہے اور یہ پاکستان کے لوگوں کی کہانی ہے۔



جسے تین سال میں مکمل کیا ہمیں امید ہے کہ یہ فلم لوگوںکو بہت پسند آئے گی۔ فلم کا میوزک ساحرعلی بگا نے ترتیب دیا ہے جب کہ راحت فتح علی خان نے بھی اس میں گلوکاری کا مظاہرہ کیا ہے فلم کے ڈائریکٹرسٹیون مور کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان میں آکرکام کرنا اچھا لگا۔ یہاں کا کلچر اورلوگ بہت اچھے ہیں ۔ جہاں تک بات فلم کی کہانی اورفنکاروں کی ہے توکہانی بہت جاندار ہے جب کہ اس کے کرداروں نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ سب کوپسند آئے گا۔

مقبول خبریں