عام آدمی پارٹی کے اروند کیجروال نے راہول گاندھی کو کرپٹ قرار دیدیا

مایاوتی، چدم برم، شردپور، ملائم سنگھ یادو کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں


INP February 01, 2014
مایاوتی، چدم برم، شردپور، ملائم سنگھ یادو کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔ فوٹو :فائل

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجری وال نے کھلے عام راہول گاندھی کو کرپٹ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں مسلسل دوسرے روز ماہانہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے اروند کیجری وال نے حسب روایت ایک نیا محاذ کھول دیا۔کیجری وال نے راہول گاندھی کو کھلے عام کرپٹ قرار دیتے ہوئے کرپٹ سیاست دانوں کی فہرست بھی جاری کردی، مایاوتی، چدم برم، شردپور، ملائم سنگھ یادو کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔ اروند کیجری والی نے کانگریس، بی جے پی، سماج وادی پارٹی سمیت سب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اروند کیجری وال نے کہا کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف مضبوط ترین امیدوار کھڑے کریں گے اور انہیں پارلیمنٹ میں نہیں جانے دیں گے۔ جمعرات کو کیجری وال نے لوک سبھا کی300 سے زائد نشستوں پر امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان کیا تھا۔