نازیبا وڈیو معاملہ؛ محمد زبیر کے خلاف مقدمے کی درخواست دائر

کورٹ رپورٹر  پير 27 ستمبر 2021
محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی  فوٹو: فائل

محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی فوٹو: فائل

 کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی مبینہ نازیبا وڈیو وائرل ہونے سے متعلق وکلاء نے سٹی کورٹ تھانے میں سابق گورنر پر مقدمہ دائر کرنے کے لیے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں ایڈووکیٹ مظہر شیخ اور اعجاز جتوئی نے محمد زبیر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر کے عہدے پر رہ کر محمد زبیر نے جرم کیا۔ ان پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائے کہ وڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا۔ ہو سکتا ہے وڈیو کے ذریعے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کیا جا رہا ہو۔ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ محمد زبیر کی گزشتہ روز ایک نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ محمد زبیر نے اس وڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے جو بھی ہے اس نے یہ انتہائی شرمناک اور غلیظ حرکت کی ہے ، میں نے انتہائی ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی ہے اور اس کی بہتری کے لیے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔