شام میں فوج کی بمباری بم دھماکے 16 افراد ہلاک

روس ہتھیاروں کی جلد منتقلی کیلیے شام پر دباؤ ڈالے،کیری، باغیوں سے رعایت نہیں ہوگی، شام


News Agencies/AFP February 02, 2014
حلب میں ہی 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔فوٹو:رائٹرز

شام میں فوج کی بمباری اور 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں16 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر بشارالاسد کی حامی فوج نے شمالی شہر حلب میں باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ حلب میں ہی 2 کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ شامی حکومت نے کہا ہے کہ باغیوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ادھر امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کیلیے شامی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

 photo 6_zpsfee6b1cd.jpg

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے روسی ہم منصب وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروو سے جرمنی کے شہر میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے دوران ملاقات کے دوران جان کیری نے سرگئی لاوروف پر زور دیا کہ'وہ شامی حکومت پر باقی ماندہ کیمیائی ہتھیاروں کو لتاکیہ کے بندر گاہ پر پہنچانے میں تیزی لانے کیلئے دبائو ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام نے وعدے پورے نہ کیے تو دمشق کے خلاف فوجی کارروائی کا امکان بھی موجود ہے۔

 

مقبول خبریں