ہندوستان کے پاس آئیڈیاز کی کمی ہے معمر رانا

فلم انڈسٹری کا اچھا دور آنیوالا ہے، اتنا کام ہوگا کہ ہمارے فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہوگا


Showbiz Reporter February 03, 2014
ہندوستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگر اب بھی ان کے پاس آئیڈیاز کی کمی ہے۔ فوٹو: فائل

اداکار معمر رانا نے کہاہے کہ ہندوستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں لیکن ان کے پاس آئیڈیاز کی کمی ہے ،پاکستان فلم انڈسٹری کا اچھا دور آنیوالا ہے ۔

یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معمر رانا کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کااچھادورآنے والاہے اورمجھے یقین ہے کہ اتناکام ہوگاکہ ہمارے فنکاروں کے پاس وقت نہیں ہوگاہندوستان میں اچھی فلمیں بن رہی ہیں مگراب بھی ان کے پاس آئیڈیازکی کمی ہے میں سمجھتاہوں پاکستان میں بہت کچھ ہے لکھنے کے لیے بے شمارکہانیاں ہیں جس پرکام کیاجاسکتاہے ماضی میں ہمیں بجٹ نے پریشان کیاتھااب وہ پریشانی بھی ختم ہوتی نظرآرہی ہے ۔

 photo 3_zpsc72540d7.jpg

ایک سوال کے جواب میں معمررانا کا کہنا تھا کہ اللہ رب العزت جب اور جسے عزت سے نوازناچاہے نوازدیتاہے ایک دورہم نے دیکھاایک علی ظفردیکھ رہے ہیں ہمارے لیے یہ بات فخرکی ہے کہ علی نے صرف پاکستان میں ہی نہیں ہندوستان میں بھی اپنے کام سے دھوم مچائی ہے۔

مقبول خبریں