ویرات کوہلی نے ایک تصویر سے بائیو ببل کی سختیوں کا قصہ بیان کردیا

سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں رسی سے کرسی پر بندھے ہوئے اور زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔


Sports Reporter October 16, 2021
سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں رسی سے کرسی پر بندھے ہوئے اور زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ویرات کوہلی نے ایک تصویر سے بائیوببل کی سختیوں کا قصہ بیان کردیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی دورہ انگلینڈ اور اس کے بعد آئی پی ایل کیلیے بائیوسکیورٹی حصار میں ہیں، سوشل میڈیا پر انھوں نے اپنی تصویر شیئر کی جس میں رسی سے کرسی پر بندھے ہوئے اور زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔

کوہلی نے لکھا کہ بائیو ببل میں رہ کر کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے، اس پر کمنٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر کیون پیٹرسن نے کہا کہ بہترین تصویر ہے، کھلاڑی اور براڈ کاسٹرز اس صورتحال سے اکتا چکے ہیں۔