فیاض بٹ نے اپنی گیند پرمشکل ترین کیچ تھام کرسب کوحیران کردیا

سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کیچ کو شیئر کرتی رہی۔


Sports Reporter October 21, 2021
سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کیچ کو شیئر کرتی رہی۔ فوٹو : انٹرنیٹ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فیاض بٹ نے اپنی ہی گیند پر مشکل ترین کیچ تھام کر شائقین اور مبصرین کو حیران کردیا۔

عمان کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد پیسر نے شارٹ آف لینتھ بال پر بنگلادیشی بیٹسمین مہدی حسن کو غلط اسٹروک کھیلنے پر مجبور کیا،پھر بہت کم وقت میں الٹی طرف پلٹتے ہوئے چیتے کی لپک کے ساتھ گیند پر قابو پالیا۔

اس کوشش پر شائقین اور مبصرین کے ساتھ آئی سی سی بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکی،سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد اس کیچ کو شیئر کرتی رہی۔