رمیز کو بڑے فیصلوں میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وسیم اکرم

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 21 اکتوبر 2021
کسی بھی ادارے کا کوئی نیا سربراہ آئے تو ابتدائی طور پر 2 یا 3ماہ تک صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

کسی بھی ادارے کا کوئی نیا سربراہ آئے تو ابتدائی طور پر 2 یا 3ماہ تک صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، سابق کپتان۔ فوٹو : فائل

 لاہور: سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو بڑے فیصلوں میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ کسی بھی ادارے کا کوئی نیا سربراہ آئے تو ابتدائی طور پر 2 یا 3ماہ تک صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، اس کے بعد تبدیلیوں کا عمل شروع ہوتا ہے لیکن رمیز راجہ نے خلاف معمول جلد ہی بڑے فیصلے کردیے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات ماضی کی ہوچکی مگر کوچز مصباح الحق اور وقار یونس نے سخت محنت کی تھی۔

یاد رہے کہ رمیز راجہ کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالتے ہی دونوں سابق کپتانوں نے استعفٰی دے دیا تھا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان بھی رخصت ہوگئے،البتہ چیف سلیکٹر محمد وسیم ابھی تک برقرار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔