رمیز راجہ کا قومی کرکٹرز کو بھارت کیخلاف جارحانہ کھیل کا مشورہ

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 22 اکتوبر 2021
قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا

قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر ٹینشن فری ماحول میں کھیلنے اور کپتان بابر اعظم کو جارحانہ طرز قیادت اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سے ورچوئل خطاب میں رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو خصوصی لیکچر دیا جس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور انہیں ہار کے خوف کو ذہن سے نکال کر اپنی سو فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

بورڈ سربراہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی جیت اور ماضی کے میچز کی مثالیں بھی دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے خوف ہوکر اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی جان ماریں اور نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں ۔

چئیر مین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا سے دور رہنے اور تبصروں پر توجہ نہ دینے کی بھی نصحیت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔