بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کا راز بتادیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 23 اکتوبر 2021
ورلڈکپ میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، بابر اعظم فوٹو: فائل

ورلڈکپ میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، بابر اعظم فوٹو: فائل

 دبئی: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنی عمدہ کارکردگی کا راز بتادیا۔

پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں بابر اعظم نے اپنی نیٹ پریکٹس کی تیاری کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ پر جاکر کیا کچھ کرنا ہے، اس کی رات کو ہی پلاننگ کرلیتا ہوں، جتنی اچھی پریکٹس ہوگی، اتنا ہی کھیل میں نکھار آئے گا۔

بابر اعظم کے مطابق ہوٹل سے گراؤنڈ آتے ہوئے اپنی ٹریننگ پر زیادہ فوکس کرتاہوں، نیٹ میں ساری توجہ اپنی خامیوں پر قابو پانے پر ہوتی ہے، اس کے ساتھ وہ شاٹس جو میرے فیورٹ ہیں، ان کی ٹریننگ کرتا ہوں تاکہ خوبیوں کو مزید بہتر کیا جائے، اس طرح ہر سیریز کی پلاننگ کرتا ہوں کہ اس میں کیا ہدف حاصل کرنا ہے۔

بابر اعظم کے مطابق ورلڈکپ ایک بڑا ایونٹ ہے اس میں ہر ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترتی ہے، ہماری تیاری بھی اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ بہترین نتائج دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔