قذافی نے قتل کے خوف سے چہرے کی پلاسٹک سرجری کرائی تھی

قذافی نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ بال بھی لگوائے تاکہ ہرکوئی انھیں پہچان نہ سکے۔ذاتی معالج


INP/APP February 05, 2014
قذافی نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ بال بھی لگوائے تاکہ ہرکوئی انھیں پہچان نہ سکے۔ذاتی معالج۔ فوٹو: فائل

لیبیا کے سابق صدر کرنل معمر قذافی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے مخالفین کے ہاتھوں قتل کے خوف سے اپنے چہرے کی سرجری اور سرکے نئے بال لگوائے تھے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف قذافی کے ایک برازیلی ذاتی معالج اور پلاسٹک سرجن ڈاکٹرلائیسیا ربی پیرو نے کیا ہے ۔ڈاکٹر لائیسیاسابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کے بھی ذاتی معالج رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں برازیلی پلاسٹک سرجن کاکہنا تھا کہ قذافی ایک صحرائی انسان تھے۔ عموما صحراؤں میں رہنے والوں کے چہرے کی جِلد خراب ہوجاتی ہے۔ قذافی نے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کے ساتھ بال بھی لگوائے تاکہ ہرکوئی انھیں پہچان نہ سکے۔