کرداروں کے جذبات محسوس کرانے والی جدید کتاب تیار

جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتابوں سے ذریعے کردار خود بخود انسانی دل و دماغ پر اثر کرتے نظر آئیں گے۔


Net News February 06, 2014
جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتابوں سے ذریعے کردار خود بخود انسانی دل و دماغ پر اثر کرتے نظر آئیں گے۔ فوٹو : فائل

WASHINGTON: کہا جاتا ہے کہ مصنف اپنے الفاظ کی مدد سے پڑھنے والے کے دل میں اْتر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن یہ بات اب شاید ماضی کا قصہ لگے۔

کیونکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کتابوں سے ذریعے کردار خود بخود انسانی دل و دماغ پر اثر کرتے نظر آئیں گے۔امریکا کے میساچوسٹ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سائنسدانوں نے ایسی کتاب تیار کرلی ہے جسے بیلٹ کی مدد سے جسم کے ساتھ پہن کر پڑھا جاتا اور اس طرح اسے پڑھنے والا تمام کرداروں کے احساس و جذبات محسوس کرسکتا ہے۔

سنسری فکشن (Fiction Sensory) نامی پراجیکٹ کے لیے تیار کی گئی اس کتاب میں سینسرز اور وائبریٹرز لگائے گئے ہیں جو انسانی کمر کے گرد بیلٹ کی صورت میں باندھ دیے جاتے ہیں۔اس کتاب کا مطالعہ کرنے والا اگر خوفزدہ ہوگا تو کمر کے گرد بیلٹ خود بخود سکڑنا شروع ہوجائے گی،افسردہ ہوگاتو سرورق پر موجود ایل ای ڈی لائٹس مخصوص انداز میں روشن ہوجائیںگی، پرجوش ہونے کی صورت میں کمر کے گرد بندھی بیلٹ وائبریٹ کرتے ہوئے دل کی دھڑکن پر براہ راست اثر انداز ہوگی۔اس منفرد کتاب کے آزمائشی ماڈل میں ''دی گرل ہو واز پلگڈ اِن'' نامی کہانی ڈالی گئی ہے۔

مقبول خبریں