پاکستان یو اے ای میں 5 سال سے ناقابلِ شکست مسلسل 16 فتوحات

 آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا پرجیت کا انتظار


Sports Reporter November 11, 2021
آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا پرجیت کا انتظار فوٹو : اے ایف پی

یو اے ای میں 5 سال سے ناقابل شکست پاکستان سیمی فائنل میں بھی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

گرین شرٹس نے 2016سے اب تک وہاں مسلسل 16 میچز جیتے ہیں، دوسری طرف آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا کیخلاف ایک بار بھی سرخرو نہیں ہوسکی۔

ورلڈ کپ 1987سیمی فائنل، ورلڈ کپ 1999 فائنل، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2010 سیمی فائنل اور ورلڈکپ 2015 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں کینگروز ہی فاتح رہے تھے۔