باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری

ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے 3،3فتوحات حاصل کی ہیں۔


Sports Reporter November 11, 2021
ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے 3،3فتوحات حاصل کی ہیں۔

باہمی ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان کو آسٹریلیا پر برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 23میچز میں گرین شرٹس نے 13 اور حریف نے 9جیتے، ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا،ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے 3،3فتوحات حاصل کی ہیں۔ 2010کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 3وکٹ سے مات ہوئی تھی،اس بار شکست کا بدلہ چکانے کا موقع ہوگا، 2016کے میگا ایونٹ کے باہمی مقابلے میں کینگروز 21رنز سے سرخرو ہوئے تھے۔