- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت منظور
کراچی: مقامی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔
کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے روبرو ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ملزم سلیم ہالار پیش ہوا۔ عدالت نے کیس میں نامزد ملزم کی 3 لاکھ روپے میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے ملزم کو 22 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ملزم سلیم ہالار نے سندھ ہائیکورٹ سے حفاطتی ضمانت کرارکھی تھی۔ عدالت نے ملزم کو تین دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم پر ناظم جوکھیو کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
علاوہ ازیں سندھ کے وزراء نے سالار گوٹھ میں ناظم جوکھیو کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر ساجد جوکھیو کراچی میں سالار گوٹھ پہنچے اور انہوں نے شہید ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور فاتحہ خوانی کی۔
صوبائی وزراء نے کہا کہ ہم شہید ناظم جوکھیو کی پوری فیملی اور تمام کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ سندھ حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے، یہ سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور اس کی پارٹی قیادت سمیت تمام رہنماؤں نے بھرپور مذمت کی۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ کسی کا ایک ذاتی فعل تھا اس سے پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔